کوئی نظم کوئی غزل میرے نام بھی لکھو
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی نظم کوئی غزل میرے نام بھی لکھو
مجھے صبح لکھو تو کبھی شام بھی لکھو
خفیہ لکھو کبھی کبھی سرعام بھی لکھو
تم اپنی ہتھیلی پہ میرا نام بھی لکھو
میں کب سے منتظر ہوں تمہارے پیام کی
سلام لکھو اور کبھی پیغام بھی لکھوں
جو صبح و شام میرے لبوں پر رواں رہے
اس قصہ ناتمام کو تمام بھی لکھو
اس عندلیب نغمہ سرا کو کبھی کبھی
گلشن کے باسیوں کبھی گلفام بھی لکھو
چھوٹی سی آرزو ہے میں ان سے یہ کہوں
تم اپنے ساتھ ساتھ میرا نام بھی لکھو
عظمٰی جو دل کی باتیں دل میں ہی رہ گئی ہیں
وہ باتیں صبح لکھو سر شام بھی لکھو
More Love / Romantic Poetry






