کوئی پاگل ہے وشمہ سا زمانے میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIAکئی آلام دیتی ہے رلاتی ہے
محبت آنکھ میں سپنے جگاتی ہے
ستارے بھی مری آنکھوں میں چبھتے ہیں
فلک سے چاندنی بھی دل جلاتی ہے
ہمارے پاس بیٹھو جان ہی لو گے
تمہاری یاد کتنا اب ستاتی ہے
محبت ایسی شمع ہے دلوں میں جو
خدا کا نور بن کر جگمگاتی ہے
کوئی پاگل ہے وشمہ سا زمانے میں
سمے جو تیری گلیوں میں گنواتی ہے
More Love / Romantic Poetry






