Add Poetry

کوئی یاد مجھے آرہا ہے

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, sialkot

کوئی یاد مجھے آرہا ہے کئی دن سے
اور دل میرا جلا رہا ہے کئی دن سے

میں عشق کے منجدھار میں دھنسا جا رہا ہوں کئی دن سے
یہ دل مجھے بتا رہا ہے کئی دن سے

میری راتوں میں مچلی ہوئی ہلچل سے لگتا ہے
کوئی نیندیں میری چرا رہا ہے کئی دن سے

میرے کانوں میں گونج رہی ہے کسی کی سریلی آواز
کوئی روح تک اترتا جا رہا ہے کئی دن سے

اب مجھے محسوس ہونے لگی ہے تنہائی کی آہٹ
کوئی خواہش میری جگا رہا ہے کئی دن سے

Rate it:
Views: 571
11 May, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets