کون جانے کےکس کا محبوب ہوں میں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

کون جانے کے کس کامحبوب ہوں میں
فی الحال تو غموں کومطلوب ہوں میں

جسےوہ دن میں کئی بار پڑھتےہیں
ایک ایسا پیاربھرا مکتوب ہوں میں

جس کا مقدر مجھےپہچانتا نہیںا
اس کےنصیب سےمنسوب ہوں میں

مجھ سےدوستی کرکہ تو دیکھو
خودکہوگےآدمی بڑاخوب ہوں میں

میرےدل پہ جس رانی کا قبضہ ہے
فقط اس کےآگے مغلوب ہوں میں

کون جانے کب میری ناؤکنارےلگے
چاہ کہ سمندرمیں گیاڈوب ہوں میں

Rate it:
Views: 827
04 Feb, 2013