کون دل کو لگانے آتے ہیں

Poet: Hamza rao By: Muhammad Hamza Aslam, Okara

کون دل کو لگانے آتے ہیں
اب سبھی دل دکھانے آتے ہیں

اتنا پیارا ہے وہ کہ اسکو تو
لالہ و گل جلانے آتے ہیں

اس کو تنہا اداس رات میں کل
چاند تارے سلانے آتے ہیں

کر تو لیتے ہیں وہ بھی مجھکو خفا
بعد میں پر منانے آتے ہیں

جن بھی گانوں پہ مسکراتی ہے وہ
مجھکو بھی گن گنانے آتے ہیں

ہو کے در بدر تیری چوکھٹ پر
غمِ دنیا بھلانے آتے ہیں

Rate it:
Views: 358
02 May, 2024
More Love / Romantic Poetry