کون کہتا ہے تم سے پیار نہیں ہے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiکون کہتا ہے تم سے پیار نہیں ہے
یہ اور بات ہے تمھیں اقرار نہیں ہے
ہر چیز پر لکھ دیا ہے تیرا نام ہم نے
اپنی کسی چیز پر اب اختیار نہیں ہے
نہیں ملتا یہ سودا عشق کا بازار سے
یہ بات دل کی ہے کوئی بیوپار نہیں ہے
حسن تیرا آنکھوں سے اوجل نہ ہو سکا
کوئی دوسرا نظروں میں شمار نہیں ہے
تڑپتا رہتا ہوں دن رات تیری یاد میں
کون کہتا ہے یہ دل بیقرار نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry






