کونسے راستے کو لوٹو گے
Poet: سید عبد الستار مفتی By: سید عبد الستار مفتی, Samundri Faisalabadآپ کی یاد لالہ زاری ہے
ہائے کیا چیز بے قراری ہے
لفظ پہ لفظ ہم نے بدلا ہے
بات پہ بات تم نے ماری ہے
داد دیتا ہوں تیرے تیروں کو
زخم جو بھی لگا ہے کاری ہے
ہجر کی صرف ایک ساعت بھی
اِک صدی کی طرح گذاری ہے
کونسے راستے کو لوٹو گے
کس طرف آپ کی سواری ہے
قہقہے ختم ہوگئے مفتی ؔ
اب زمانے میں آہ وزاری ہے
More Love / Romantic Poetry






