کچھ اس طرح سےرسم الفت اداکردیتاہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کچھ اس طرح سےرسم الفت ادا کردیتاہوں
جب محبت کرتاہوں تومیں انتہا کر دیتا ہوں

بہت لوگ ہیں جو مجھےبرا کہتےرہتےہیں
میں ان کے لیے ہدائیت کی دعاکردیتاہوں

میں صرصرپہ اگرپیاربھری نگاہ ڈال دوں
اپنی ایک نظر سے اسےصباکردیتاہوں

میری سمت دیکھ کر جو پیار سےمسکرائے
منہ زبانی اسےسات آسمان عطاکردیتاہوں

Rate it:
Views: 496
31 Jan, 2013