کچھ تیری طرح چاند بھی کرتا ہے بے قرار
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanآجا چمن میں جان چمن لے کے نوبہار
تکتے ہیں تیری راہ سبھی پھول بار بار
چھپتا ہے کس ادا سے وہ بادل کی اوٹ سے
کچھ تیری طرح چاند بھی کرتا ہے بےقرار
پائل سی آہٹوں کو لیے ایک بار آ
مجھ کو ہے گھڑی ترے قدموں کا انظار
ہر سمت ڈھونڈتی ہیں ہوائیں تری مہک
تیرے بغیر پھول بھی رہتے ہیں سوگوار
پھرتا ہے بے وجہ ہی وہ سڑکوں پہ رات بھر
زاہد اداس رہتا ہے ہوتا ہے جس کو پیار
More Love / Romantic Poetry






