کچھ دیر کروں اسکا انتظار اور
Poet: Mubin Uddin Ansari By: Mubin Uddin Ansari, bhopal indiaکچھ دیر کروں اسکا انتظار اور
شاید لوٹ آئے ہو کے بیقرار اور
تو جو چلے گا بن کے میرا ہمسفر
بنا دونگا تیرے لیے زمانے کو گلزار اور
دل کا توڑنا کیا کم نہیں اسکا
جو ستم کے کھاؤں وار اور
کیسے قابو میں رکھوں اس دل کو مبین
تڑپ جاتا ہے دیکھ اک نئی بہار اور
کب سے کوشش میں لگا ہے جو ہے مصور
کہ خوشنما نکھریں مورت کے نقش ونگار اور
More Love / Romantic Poetry






