کچھ سہاروں کے منظر پھر نہ لوٹے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiکچھ سہاروں کے منظر پھر نہ لوٹے
میرے یاروں کے منظر پھر نہ لوٹے
پت جھڑ تو یونہی ہم پہ پروان ہے
بچھڑی بہاروں کے منظر پھر نہ لوٹے
زندگی کی کشتی نے گہرائی نہیں ناپی
اور کناروں کے منظر پھر نہ لوٹے
نظاروں کو تکتے تکتے نظر تھک گئی
تیرے اشاروں کے منظر پھر نہ لوٹے
راست قدموں سے راہ نہیں چُھوٹی سنتوشؔ
لیکن فراروں کے منظر پھر نہ لوٹے
More Love / Romantic Poetry






