کچھ لوگ
Poet: ملک عدنان By: Malik Adnan, Dera Ismail Khanکچھ ایسی عنایت کرتے ہیں
کچھ لوگ مر کر بھی محبت کرتے ہیں
ڈال دیتے ہیں اپنا دل کسی اور کی جھولی میں
کچھ لوگ ایسی بھی سخاوت کرتے ہیں
عشق والے بھی عجیب فلسفہ رکھتے ہیِں دوستو
مٹی کے بتوں کی خاطر خدا سے بغاوت کرتے ہیں
بچھڑ جائے جو کوئ اپنا ان سے
برپا دنیا میں ہی قیامت کرتے ہیں
بچھڑنے والے بھی کمال کرتے ہیں "ملک"
دو پل میں ہی صدیوں کی مسافت کرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






