کچھ ناں کہو بس میری سنو -پارٹ ون
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobarکچھ ناں کہو
بس میری سنو
آنکھوں سے کہو خاموش رہیں
ہونٹوں پہ کوئی بات ناں ھو
دھڑکن کی بھی آواز ناں ھو
بس میرے چہرے کو دیکھو
میری آنکھوں سے بولو
لفظوں کو میرے محسوس کرو
دھڑکن کی میری بات سنو
تم کچھ ناں کہو
بس میری سنو
رفتار وقت کی روک سکو
ہر موسم ہاتھ پے روک سکو
سرگوشی ہوا کی ٹوک سکو
موسیقی جھرنوں کی آواز ناں دے
سانسوں کو کوئی ساز ناں دے
پائل کی چھن چھن راگ ناں دے
ان سب کو آج خاموش کرو
بس کچھ ناں کہو
تم میری سنو
تم میری سنو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad