کچھ نہیں ہاتھ کی لکیروں میں
Poet: سید عبدالستار مفتی By: سید عبدالستار مفتی, Samundri Faisalabadکچھ ملے گا تو ہم فقیروں میں
کچھ نہیں ہاتھ کی لکیروں میں
بات ہم نے جنوں کی مانی ہے
عقل شامل نہیں مشیروں میں
ہم شہنشاہ تو نہیں لیکن
بیٹھ کر دیکھ ہم فقیروں میں
جسم مفلوج ہے زمانے کا
روح چپ چاپ پے سریروں میں
پتھروں کو نہ دکھ سنا مفتی ؔ
درد ہوتا نہیں امیروں میں
More Love / Romantic Poetry






