کچھ نہیں ہوتا ہے یہاں ہم سے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

کچھ نہیں ہوتا ہے یہاں ہم سے
میرے گاؤں ملو وہاں ہم سے

کال ان کی سنی نہیں ہے آج
ہو گیا یار بدگماں ہم سے

کرتا ہے جھوٹے روز وعدے وہ
روز ملتا ہے وہ کہاں ہم سے

پیار الفت نہیں رہی ہے وہ
ہے پشیمان مہرباں ہم سے

کوئی آکر ہمیں یہ بتلائے
کیوں ہے ناراض آسماں ہم سے

کرتا شہزاد اعتبار نہیں
روز لیتا ہے امتحاں ہم سے

Rate it:
Views: 255
21 Dec, 2022