کچی دیوار ھوں ٹھوکر نہ لگانا مجھکو
Poet: M.Z By: M.Z, karachiکچی دیوار ھوں ٹھوکر نہ لگانا مجھکو
اپنی نظروں میں بسا کر نہ گرانا مجھکو
تم کو آنکھوں میں تصور کی طرح رکھتا ھوں
دل میں دھڑکن کی طرح تم بھی بسانا مجھکو
بات کرنے میں جو مشکل ھو تمھیں محفل میں
میں سمجھ جاؤنگا نظروں سے بتانا مجھکو
وعدہ اتنا ھی کرو جتنا نبھا سکتے ھو
خواب پورا جو نا ھو وہ نہ دکھانا مجھکو
اپنے رشتے کی نزاکت کا بھرم رکھ لینا
میں تو عاشق ھوں دیوانہ نہ بنانا مجھکو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad