کڑےوقت میں دوستی توڑا نہیں کرتے
اپنےپیاروں سےمکھ موڑا نہیں کرتے
ہمسفر کےبنا سفربڑا کٹھن ہو جاتا ہے
آدھ راستےمیں ساتھ چھوڑانہیں کرتے
ہردل پھول کی صورت ہوتا ہے دوستو
اسےسونگتےہیں مروڑا نہیں کرتے
صبرکی بھٹی میںپک کروہ کندن بنتاہے
جو مصائب میں بھی دل تھوڑانہیں کرتے
حقیقت سےمنہ موڑتے نہیں ہیں لیکن
سراب کےپیچھےکبھی دوڑانہیں کرتے