کھبی مجھے بھی

Poet: By: Khalid, Pasrur Saukin Wind

کبھی مجھے بھی کوئی پیار بلاتا تھا
مجھے سکوں آتا تھا جب پیار پاتا تھا

پھر آتے تھے دل میں کئی کئی خیال
اور میں دل ہی دل میں مسکراتا تھا

ناز کرتا تھا اپنی قسمت پہ اتنا
مجھے زمانے کا ہر غم بھول جاتا تھا

ہواؤں کی شوخیاں پرندوں کا شور
میرے پیار کی رونق بن جاتا تھا

شب کو ستاروں کی بزم میں جا کر
اپنی محبت کا ہر قصہ سناتا تھا

دل میں ہے لیکن وہ میرے پاس نہیں
میں ہر پل جس کی محبت کے گیت گاتا تھا

Rate it:
Views: 663
14 Dec, 2008