کھبی یاد آؤں تو جاناں
Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quettaکھبی یاد آؤں تو جاناں
میری جانب چلے آنا
مجھے بس اتنا کہہ دینا
تمہی تو میری چاہت ہو
تمہی میری تمنا ہو
کھبی دنیا سے مت ڈرنا
جو دل پہ نام لکھا ہے
اس کو آپ ہی پڑھنا
تمہیں دیکھوں تمہیں چاہوں
یہی ہے آرزو دل کی ، تمہارا پیار مل جائے
یہی جیون کا حاصل ہے
یہی تم سوچ کر جاناں
کبھی میں یاد آؤں تو
میری جانب چلے آنا
More Love / Romantic Poetry






