Add Poetry

کھلی نظر سے نہ سپنے حسیں دِکھا مجھ کو

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

کھلی نظر سے نہ سپنے حسیں دِکھا مجھ کو
لبوں پہ کوئی حقیقت ہے تو سنا مجھ کو

جلا رہا ہے مجھے غم کا آ تشیں سورج
سزا کی ذد میں ہوں پھر آ کے تو بچا مجھ کو

میں لوٹنا نہیں چاہوں گی پھر سرِ ساحل
بنا کے کشتیٔ کاغذ نہ یوں بہا مجھ کو

گِرا دیا ہے نگاہوں سے مجھ کو اپنوں نے
یقیں کا دے کے سہارا ذرا اُٹھا مجھ کو

محبتوں میں دکھاوے کی میں نہیں قائل
وفا پہ شک ہے تو سو بار آزما مجھ کو

نہ آ سکوں گی ترے پاس اب میں دوبارہ
نہ اِس طرح سے خیالوں میں گنگنا مجھ کو

ہے دوست اچھا وہی جو ہو اک محاسب بھی
میں خود کو جان سکوں آئینہ دکھا مجھ کو

ہے تو غلط تو یہ تسلیم کر کھلے دل سے
غلط ہوں میں تو عطا کر کوئی سزا مجھ کو

بنا کے عذراؔ بہانہ میری حفاظت کا
بڑے سلیقے سے منظر سے مت ہٹا مجھ کو

Rate it:
Views: 519
02 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets