کھلیں گے پھول تیری یاد مجھ کو آئے گی (گیت حصہ اول۔۔ لڑکی)

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

کھلیں گے پھول تری یاد مجھ کو آئے گی
بہار آکے مرا دل بہت جلائے گی

اداسیوں کا سماں ہو گا تیرے بعد صنم
بھلا سکوں گی بھلا کیسے تیرے پیار کا غم

یہ زندگی نہ کبھی پھر سے مسکرائے گی
بہار آکے مرا دل بہت جلائے گی

کھلیں گے پھول تری یاد مجھ کو آئے گی

فلک پہ چھائیں گے ٹھنڈی ہوا لیے بادل
مگر میں روؤں گی تیرے لیے یہاں پل پل

گھٹا برس کے مجھے اور بھی رلائے گی
بہار آکے مرا دل بہت جلائے گی

کھلیں گے پھول تری یاد مجھ کو آئے گی

مجھے یوں بانہوں بھر لینا یاد آئے گا
یہ تیرا پیار جتانا نہ بھول پائے گا

ترے بدن کی مہک ہر گھڑی ستائے گی
بہار آ کے مرا دل بہت جلائے گی

کھلیں گے پھول تری یاد مجھ کو آئے گی
بہار آ کے مرا دل بہت جلائے گی

Rate it:
Views: 2212
16 Jul, 2014