Add Poetry

کھو کر نگاہِ ناز کا جادو کہاں گیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

اس زندگی کو چھین کے رہرو کہاں گیا
کھو کر نگاہِ ناز کا جادو کہاں گیا

لوحں جبینں شوق پہ اک رنگ بھی نہیں
لفظوں کا جانتا تھا کو جادو کہاں گیا

سونی پڑی ہے آنکھ میں جیون کی ہر گلی
لے کر وہ میرے پیار کی خوشبو کہاں گیا

مجھ کو وہ دے کے پیار کے بدلے میں ہر جفا
وہ درد نا شناس وہ بد خو کہاں گیا

مٹ جائے گا جو ریت پی لکھا ہوا ہے نام
اے دوست چھوڑ کر مجھے ہے تو کہاں گیا

وشمہ چار سو یہ ہوائیں ہیں مضطرب
جھونکا ہوا کا چھیڑ کے گیسو کہاں گیا

Rate it:
Views: 346
31 Oct, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets