Add Poetry

کھڑکی کتاب اور میں

Poet: By: Haroon Afzal, Gujrat

کھڑکی چاند کتاب اور میں
مدت سے اک باب اور میں

شب بھر کھیلیں آپس میں
دو آنکھیں اک خواب اور میں

موج اور کشتی ساحل پر
دریا میں گرداب اور میں

شام اداسی، خاموشی
کچھ کنکر تالاب اور میں

ہر شب پکڑے جاتے ہیں
گہری نیند کتاب اور میں

Rate it:
Views: 2052
18 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets