Add Poetry

کہاں غم کے آنسو کہاں گَدا ہیں آج بھی

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

کہاں غم کے آنسو کہاں گَدا ہیں آج بھی
جو دیکھے تھے سپنے وہ صدا ہیں آج بھی

جو دل لگی سے بڑہ کر جوش بن گئے
میرے لیئے وہ ہی خدا ہیں آج بھی

سوچ نے کیسے کیسے راستے منتخب کرلئے
جس انتخاب سے راہیں جدا ہیں آج بھی

جس پلُو پر میں نے نفیس پھول رکھے تھے
وہ کسی اوچی سَر کی ردا ہیں آج بھی

اپنی جوش فصاحت کو واضع کیا کروں
کہ ان کی خفائی پہ فدا ہیں آج بھی

بنانے والے نے مرضی کا مقدر لکھ دیا
کہ ہم زندگی سے ہی بِدا ہیں آج بھی

 

Rate it:
Views: 288
08 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets