Add Poetry

کہاں پہ لے کے آگئی چلا رہے ہیں صبح و شام

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کہاں پہ لے کے آگئی چلا رہے ہیں صبح و شام
جدائیوں کے زخم وہ اٹھا رہے ہیں صبح و شام

وہی اداس روز و شب، وہی فسوں، وہی ہوا
امید وصل اشک ہی بہا رہے ہیں صبح و شام

وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا
تلاش میں جو سحرکی سدارہے ہیں صبح و شام

جدائیوں کے زخم دردِ زندگی نے بھر دیئے
مِلا نہیں تو کیا ہوا دکھا رہے ہیں صبح و شام

یہ کس خوشی کے موقعے پر غموں کی نیند آ گئی
خوشی کا چاند شام کو جلارہے ہیں صبح و شام

ترے وصال کا زمانہ یاد آ یا بارہا
مخل ہوئے نہ آکے تم سنا رہے ہیں صبح و شام

یہ کس خوشی کے موقعے پر غموں کی نیند آ گئی
خوشی کا چاند شام ہی دکھا رہے ہیں صبح و شام

ذرا سی دیر میں محبتیں سبھی بدل گئیں
کبھی نہ اپنے آپ کی وشم رہے ہیں صبح و شام
 

Rate it:
Views: 483
11 Nov, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets