کہاں گئے ہیں کدھر بسے ہیں
Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Ulfat, Rawalpindiوہ موسموں میں پرانے موسم
وہ دوستی اور یارانے موسم
وہ دلگی کے سہانے موسم
کہاں گئے ہیں کدھر بسے ہیں
محبتوں کے عجیب قصے
حقیقتوں سے قریب قصے
وہ امیر پن کے غریب قصے
کہاں گئے ہیں کدھر بسے ہیں
دن بھر کے گلاب چہرے
وہ رات بھر کے خواب چہرے
حسن میں مانے نواب چہرے
کہاں گئے ہیں کدھر بسے ہیں
زندگی کر کے نام تیرے
وہ منتظر صبح و شام تیرے
وہ دھول تیری وہ گام تیرے
کہاں گئے ہیں کدھر بسے ہیں
جان سے بڑھ کر پیارے دل کے
غم و خوشیاں سہارے دل کے
وہ کشتیاں اور کنارے دل کے
کہاں گئے ہیں کدھر بسے ہیں
تیری زلف کے اسیر جاناں
غریب بھی اور امیر جاناں
وہ تیری پلکوں کے تیر جاناں
کہاں گئے ہیں کدھر بسے ہیں
More Love / Romantic Poetry






