کہتےہیں گرم ہے دلوں کا بازار کوئی

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

کہتےہیں گرم ہےدلوں کا بازار کوئی
شائدہمارے دل کا مل جائےخریدارکوئی

جب ہماری بھی لاٹری لگ جائے گی
ہمارابھی بن جائے گا رشتہ دار کوئی

کئی عاشق تو محبت میں سرخرو ہوئے
کوئی گوالا بنا بن گیا سایہ ءدیوارکوئی

قسمت پہ ہمیں بھی رشک آنےلگے
جو دلوں کوچرانےکامل جائےکاروبار کوئی

دنیامیں جرائم اگر یوں ہی بڑھتے رہے
دیکھنا ایک دن اٹھا لےگاہتھیارہر کوئی

Rate it:
Views: 404
19 Dec, 2012