Add Poetry

کہکشاں

Poet: Syed Suleman Gillani By: Bakhtiar Nasir, Lahore

کسی آستاں پر اے جان‘ یہ سکون جان نہیں ہے
ترے آستاں سے بہتر کوئی آستاں نہیں ہے

میری زیست کی اداسی‘ ترے غم نے دور کر دی
میں کہوں یہ کس زباں سے کہ تو مہرباں نہیں ہے

میری آرزو کی کشتی ہے خدا کے آسرے پر
کوئی ناخدا نہیں ہے‘ کوئی بادباں نہیں ہے

وہ جہاں جہاں سے گزرے وہاں کہکشاںبنا دی
میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے

تجھے خوف برق ہوگا‘ ترا آشیاں نہ پھونکے
مجھے خوف برق کیوں ہو‘ مرا آشیاں نہیں ہے

وہ نظر‘ نظر نہیں ہے‘ جسے تو نظر نہ آئے
مجھے کوئی یہ بتائے تو بھلا کہاں نہیں ہے

یہی عشق میں ادب ہے ‘ نہ زباں پہ حرف آئے
یہاں خامشی سے بڑھ کر کوئی ترجماں نہیں ہے

تری شب بخیر گزرے‘ تو نہ میری داستاں سن
جسے سن کے نیند آئے‘ مری داستاں نہیں ہے

جو بھی ازراہ تعلق وہ عطا کریں ‘ غنیمت
کوئی دکھ برا نہیں ہے‘کوئی غم گراں نہیں ہے

کہے کس سے دل کی سلماں‘ سبھی لوگ اجنبی ہیں
کوئی آشنا نہیں ہے‘ کوئی ہم زباں نہیں ہے

Rate it:
Views: 424
02 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets