کہہ دو کہ تم صرف مجھے پیار کرتے ہو
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaکہہ دو
یہ جدائی جھوٹ ہے
یہ تنہائی جھوٹ ہے
یہ بےپروائی جھوٹ ہے
کہہ دو
تمہارا غصہ تمہاری
ہر تلخئ جھوٹ ہے
میرے اظہار پے انکار جھوٹ ہے
کہہ دو
میرے ٹوٹے خواب جھوٹ ہے
میری آنکھوں میں برسات جھوٹ ہے
میری زندگی ُاداس جھوٹ ہے
کہہ دو
میرا تڑپنا اور شمع کی
طرح پگھلنا جھوٹ ہے
میرا ہرپل مرنا جھوٹ ہے
کہہ دو
تمہارا خاموش رہینا اور
مجھ پے الزام دینا جھوٹ ہے
پھر میرا تمنا موت کرنا جھوٹ ہے
کہہ دو
تمہارا مجھ سے دور ہونا اور
مجھے اس دنیا میں
تنہا کر دینا جھوٹ ہے
کہہ دو
صرف اک بار کہہ دو
یہ سب جھوٹ ہے
یہ سب خیال ہیں
اک ڈارونا خواب ہے
کہہ دو
سچ ہیں تو صرف اتنا کہ
تم بھی میری طرح مجھے چاہتے ہو
تم بھی مجھے اپنا کہتے ہو
کہہ دو
تم بھی اپنی دعاؤں
میں میرا نام لیتے ہو
تم بھی اپنی زندگی کے
ہر پل کو میرے لیے جیتے ہو
کہہ دو
تم بھی ہمارے ساتھ
ہونے کا انتظارکرتے ہو
تم بھی اپنی ہر سانس کو
میرے نام کرتے ہو
کہہ دو
تم صرف مجھے پیار کرتے ہو
کہہ دو سچ ہے تو صرف اتنا کہ
تم صرف مجھے پیار کرتے ہو
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام






