Add Poetry

کہیں آنکھیں نہ بھیگ جائیں۔۔۔۔۔

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

زمانہ بڑا بے درد ہے
خیال رہے
کہیں آنکھیں نہ بھیگ جائیں
ہاں
ہمارے پیار میں کھوئے کھوئے سے رہنا
ہمیں یاد کرتے رہنا
ہمارے سپنے سجاتے رہنا
ہماری تصویر کو یونہی سینے سے لگائے رکھنا
کچھ ہلکی سی شرارتیں یاد آئیں
تو مُسکراتے رہنا
کبھی کوئی موسم دل کو لگے
تو ہلکا ہلکا گنگناتے رہنا
مگر جب کبھی تنہائی میں
میری کوئی بات یاد آئے
تو یاد رکھنا
کہیں آنکھیں نہ بھیگ جائیں

Rate it:
Views: 498
28 Jun, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets