کہیں ایسا نہ ہو میں مر جاؤں(گیت)

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

کہیں ایسا نہ ہو میں مر جاؤں
کچھ موت سے پہلے ہی کر جاؤں
اِک خواہش ہے دل میں برسوں کی
کہ تجھے حال سُنا کے رونا ہے
کہ تجھ گلے لگا کے رونا ہے

ابھی وقت ہے ترے اور میرے پاس
کچھ راتیں ہیں اور کچھ سویرے پاس
پھر روشن تُم چاہے کرنا گلیاں سب
مجھے ہر دیپ بجھا کے رونا ہے
کہ تجھ گلے لگا کے رونا ہے

کیا بھروسہ سانس کی صنم گاڑی کا
کیا بھروسہ ہے اِس زندگی ہماری کا
بڑی عجب سی خواہش دل میں جاگی
کہ ہرے زخم دُکھا کے رونا ہے
کہ تجھ گلے لگا کے رونا ہے

مجھے گھیر لیا ہیں میرے ملالوں نے
کچھ بے جواب سے نہال سوالوں نے
کچھ نقطے جو نہ سمجھا جیتے جی
تجھے آج وہی سمجھا کے رونا ہے
کہ تجھ گلے لگا کے رونا ہے

Rate it:
Views: 751
18 Oct, 2014