کہیں بھی جائے اسی کی طرف ۔۔۔
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanکہیں بھی جائے اسی کی طرف ہی جائے نظر
میں دیکنتا ہی رہپوں جب تلک وہ آئے نظر
ہو جستجو تو فقط اس کی جستجو ہو مجھے
کچھ اور ڈھوندوں مگر اس کو ڈھونڈ پائے نظر
ہر ایک ہھول پہ اس کا گمان ہو مجھ کو
اسی کا روپ چمن میں مجھے دکھائے نظر
وہ دور جا کے بھی اوجھل نہ ہو نگاہوں سے
یہ کہہ رہی ہے مجھے میری انتہائے نظر
اسی کے حسن کے چرچے ہیں شہر میں ہر سو
مجھے یہ ڈر ہے کہیں اس کو لگ نہ جائے نظر
More Love / Romantic Poetry






