Add Poetry

کیا بات ہو گئ ہے ، ناشاد لگ رہے ہو

Poet: Syed Nazeer Kazmi By: Syed Nazeer Kazmi, Al Ain

یہ پرملال چہرہ آنچل میں ڈھک رہے ہو
کیا بات ہو گئ ہے ، ناشاد لگ رہے ہو

دل تھام کر ہماری محفل میں آن بیٹھے
اس دل کے آج ہاتھوں برباد لگ رہے ہو

یہ تو نہیں کہ جیسے بے داد ہم ہوئے ہیں
تم بھی لٹے ہو ایسے! بے داد لگ رہے ہو

جاؤ- نہ دے سکیں گے کوئ بھی ھم دلاسہ
بر آئ کسی دکھی کی فریاد لگ رہے ہو

اس شک بھری نظر سے ،ہمیں گھور کر نہ دیکھو
اپنی ہی زد میں آئے صیاد لگ رہے ہو

Rate it:
Views: 293
02 May, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets