کیا جانتے ہو تم
Poet: Kamal Hussain Balti By: Kamal Hussain Balti, muslim colony bari imam islamabadکیا جانتے ہو تم میرے بارے میں اجنبی
کرتے ہو اس قدر کیوں تم مجھ سے دل لگی
میرے نام کے سوا کچھ تم جانتے نہیں
اس بات کو میرے تم کیوں مانتے نہیں
کیوں پیار کے الجھن میں مجھے ڈالتے ہو تم
اک بار پھنس گیا تو نکل پاؤں گا نہیں
تم بھی ہو مسا فر میں بھی ہوں اجنبی
اک بار کھو گئے تو مل پائیں گے نہیں
اچھی نہیں ہے اس لئے کہتا ہوں تم سے میں
کسی اجنبی سے بلکل کرنا نہ دل لگی
اک دوسرے کے دل میں ہم جو اتر گئے
اک دوسرے کے بن ہم رہ پائیں گے نہیں
More Love / Romantic Poetry







