Add Poetry

کیا خوب اپنی جھلک دیکھلا گیا کوئی

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

کیا خوب اپنی جھلک دیکھلا گیا کوئی
میری داستان غم مجھ کو سنا گیا کوئی

رہ گیا ہے عکس اس کا آنکھوں میں
میری حیات میں آ کر دور چلا گیا کوئی

لمس اس کے وجود کا باقی ہے اب تک
جو اصل بات تھی وہ مجھے بتا گیا کوئی

وہ جب بھی لوٹا تو یہیں مڑ کر آئے گا
اگر میں بیٹھا رہا جہاں بٹھا گیا کوئی

Rate it:
Views: 995
01 Dec, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets