Add Poetry

کیا لیلی کہیں دیکھی؟کیا ہیر نظر آئی؟

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

یادوں میں تیری جب بھی تصویر نظر آئی
یکسر فضائے گلشن دلگیر نطر آئی

جب جب بھی حق کی خاطر کھولی زبان ہم نے
ہاتھوں میں نئی ترے تعزیر نظر آئی

تم بھی تو کونہ کونہ دنیا کا پھر چکے ہو
کیا لیلی کہیں دیکھی؟کیا ہیر نظر آئی؟

جو داستاں الفت اب تک نہ کہی تم سے
ہر پھول کے چہرے پہ تحریر نظر آئی

جو تم پہ عیاں کر دے سینے کی ساری وحشت
ایسی نہ کہیں جاناں تنویر نظر آئی

جس سمت نظر اٹھی اس شہر مرمریں میں
اپنے ہی رویوں کی تشہیر نظر آئی

ایسا طلسم دیکھا شہر وفا میں اب کے
ہر سرعتی کے پیچھے تاخیر نظر آئی

کہتے ہیں جہانگیری انصاف کی مظہر ہے
ہم کو تو ہر گلے میں زنجیر نظر آئی

سوچا تھا ابن آدم خوشیوں میں گھرا ہو گا
دنیا تو حادثوں کی جاگیر نظر آئی

Rate it:
Views: 523
25 Feb, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets