کیا ملا پیار کا اعتراف کر کے

Poet: m.asghar mirpuri By: asghar, birmingham

ہمیں کیا ملا اپنے پیار کا اعتراف کر کے
پچھتا رہے ہیں چاہت کاانکشاف کرکے

ہم تو انہیں ملتےہیں بڑے خلوص سے
وہ ہم سےملتے نہیں دل صاف کر کے

کسی سےانتقام لینے میں وہ بات کہاں
جو سکون ملتا ہے کسی کو معاف کرکے

میں جسے اپنی زندگی سمجھتا رہا
وہی چلا گیا میرے دل میں شگاف کرکے
 

Rate it:
Views: 607
26 Nov, 2013