Add Poetry

کیا منزل پالی تم نے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, gujranwala

ہاتھوں سے ہاتھ چڑا کے ۔کیا منزل پالی تم نے
رشتہ غیر سے بنا کے۔کیا منزل پالی تم نے

جس کی تلاش تھی تمہیں جانم ! بتاؤ ذرا
مجھے خاک میں ملا کے۔کیا منزل پالی تم نے

میرے ارمانوں کے چراغوں کو ہوا دے کے
نئے دیئے بھی جلا کے۔کیا منزل پالی تم نے

کتنی بے قراری تھی تمہیں آگے گزرنے کی جاناں!
مجھے راستے میں گِرا کے ۔کیا منزل پالی تم نے

کتنی شہرت ملی تجھے اُس شاہ کی بدولت
اُس کے خزانے پا کے۔کیا منزل پالی تم نے

کتنے مان کتنے چاہو سے گلے لگایا میں نے
میری ہی سانسیں ڈبا کے۔کیا منزل پالی تم نے

وفا کر کے مجھے کچھ حاصل نہ ہوا مگر
تمہیں تھے ہنر جفا کے۔کیا منزل پالی تم نے

بد بخت تھے ہم چلو مان لیتے ہیں یہ
مجھ سے دور جا کے۔کیا منزل پالی تم نے

میرے صحراتھے پیاسے محبتوں کے مگر
نفرتوں کے بادل برسا کے۔کیا منزل پالی تم نے

باہوں میں رہنے والے بتا تو سہی مجھے
مجھ سے چہرہ چھپا کے۔کیا منزل پالی تم نے

مجھے چھوڑ کے راہِ زندگی میں اکیلا
قدم اپنے اب بڑھا کے۔کیا منزل پالی تم نے

نہال ہی تھا دیوار تری کامیابی میں شاید
مجھے غیروں سے مرواکے۔کیا منزل پالی تم نے

Rate it:
Views: 416
13 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets