کیا نہ کون جتن تجھ کو بھول جانے کا
Poet: Fazlul Hasan By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow کیا نہ کون جتن تجھ کو بھول جانے کا
بھلا نہ پایا مگر تل ترے دہانے کا
کسی نے کھیل کے توڑا کسی نے ٹھکرایا
ہمارا دل بھی کھلونا ہے آٹھ آنے کا
تڑپ کے خانئہ صیاد پر گری بجلی
لگا نہ پائی پتہ میرے آشیانے کا
مسل کے پھول وہ کانٹوں کا بوسہ لیتے ہیں
عجب طریقہ نکالا ہے دل جلا نے کا
نہ لایا حرف شکایت کبھی زباں پہ حسن
ہمیشہ ہنس کے سہا ہر ستم زمانے کا
More Love / Romantic Poetry






