کیا چیز ہو تم
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aغالب کا ہو تصور
 اقبال کا فکر ہو
 فیض کی شاعری کا
 سمٹتا ہوا پہر
 فراز کے شوق کی
 رنگین ہو سحر
 منیر کے موسموں کی
 برسات کا ثمر
 میر کے چشموں کا
 دل افروز بانکپن
 ناصر کی رونقوں کا
 پھولوں بھرا چمن
 ندیم کے چاند کا
 چمکتا ھوا سفر
 امجد کے سپنوں کا
 بل کھاتا ہوا بحر
 وصی کے کنگنوں کا
 ہو کھنکھتا ہوا جنوں
 پروین کی شرارتوں کا
 لذتوں بھرا سکوں
 نوشی کی تتلیوں کا
 وہ شوخ رقص ہو
 جالب کی جراتوں کا
 وہ پہلا عشق ہو
 انشاء کے چاند کی تم
 ہو چودھویں کی رات
 عارف کے ساحلوں کا
 مہکتا ہوا گلاب
 ساحر کی تنہائیوں کا
 دلکش خواب ہو
 محسن کے عشق کا
 دل فریب راز ہو
 ہر اک شاعر تیری
 تعریف میں مگن
 ہر اک دیوان میں
 تیرا ہی ذکر ہے
 کیا چیز ہو تم 
 تقدیر کو بھی 
 رشک ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 