Add Poetry

کیا یاد آیا کہ میری یاد میں رونے لگے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

کیا یاد آیا کہ میری یاد میں رونے لگے
چھوڑ کے روشنائیاں تم برباد میں رونے لگے

تمہیں تو فرق نہیں پڑتا تھا میرے وجود سے
کیوں آج تم میرے بعد میں رونے لگے

اُدسیاں ، تنہائیاں تمہیں تو پسند نہ تھیں
کیوں تنہا آج حالتِ بے شاد میں رونے لگے

آج کی رات تو تری حسرتوں کی رات ہے
کیوں نئی خواہش نئی فریاد میں رونے لگے

گزرا وقت لوٹ کے کھبی آتا نہیں جانم!
کیوں گزری یاد بے بنیاد میں رونے لگے

بڑی مشکل سے سیکھا ہے مسکرانا پھر سے
کیوں آ کے میری زندگی آباد میں رونے لگے

کومل ہاتھوں پہ ترے مہندی بھی لگ چکی ہے
کیوں آج تم نہال بے مراد میں رونے لگے

کیا یاد آیا کہ میری یاد میں رونے لگے
چھوڑ کے روشنائیاں تم برباد میں رونے لگے

Rate it:
Views: 316
23 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets