کیاسناؤں کیسےگزر رہےہیں لمحےجدائی کے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کیا سناؤں کیسےگزررہےہیں لمحےجدائی کے
جانےکہاں گئےوہ جوساتھی تھےتنہائی کے

انکی چاہت میں کچھ ایسےہم گرفتارہوئے
کوئی آثار نظر نہیں آتے اپنی رہائی کے

ہم نےریڈیوپہ سنائی جو اپنی تازہ غزل
بولےقربان جاؤں تیری غزل سرائی کے

میرے اشعار میں چھلکتےہوئےرنج و غم
یہ تحفے ملےہیں کسی کی کج ادائی کے

 

Rate it:
Views: 365
24 Sep, 2012