کیسی دنیا میں آئے ہوئے ہیں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMہم لوگ کیسی دنیا میں آئے ہوئے ہیں
ہر کسی کے ہاتھوں ستائے ہوئے ہیں
غم میں بھی مسکرانا عادت ہے اپنی
سینے میں بڑے غم چپھائے ہوئے ہیں
ہمیں قہر بھری نظروں سے نہ دیکھو
یہ حربے ہمارے سکھائے ہوئے ہیں
میرے پیار کی بدولت جو کھلے رہتے تھے
سنا ہے اب وہ پھول مرجھائے ہوئے ہیں
جو پل بھر دور نہ رہتے تھے اصغر
آج ہم کے لیے پرائے ہوئے ہیں
More Love / Romantic Poetry







