کیسے چلیں جو مقصدِ منزل نہیں رہا
Poet: خلیلی قاسمی By: خلیلی قاسمی, Indiaکیسے چلیں جو مقصدِ منزل نہیں رہا
جاں لے کے کیا کریں گے جو قاتل نہیں رہا
داغِ جفا سے جل اٹھے سینے کے ولولے
کیسے قدم بڑھائیں کہ وہ اب دل نہیں رہا
دنیائے عشق میں تو رکاوٹ پہ ہیں مزے
کیا لذتیں ملیں گی جو حائل نہیں رہا
بحرِ حیات میں اے خلیلی# ذرا سنو!
کشتی کو کیا کرو گے جو ساحل نہیں رہا
More Love / Romantic Poetry






