کیسے گونجی ہے مرے دل کی دعا کہتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کیسے گونجی ہے مرے دل کی دعا کہتے ہیں
میں نے مانگی تھی عجب رب سے شفا کہتے ہیں

میرے محبوب کبھی آؤ ذرا رات ڈھلے
کیسے جلتا ہے مرے دل کا دیا کہتے ہیں

خون آنکھوں سے جو بہتا ہے وہ ہے دل کا مرے
کتنی ہجرت کی ہے دل سوز سزا کہتے ہیں

گل کے موسم کی ہواؤں سے گذارش ہے مری
میری حالت نہ بکھرجائے ذرا کہتے ہیں

صبح کی آنکھ سے نکلا ہے سمندر کیسے
میرے احساس پہ برسی جو گھٹا کہتے ہیں

جان دیتے تھے سدا ہم تو وفا کی خاطر
وشمہ اس بار جو کی اس نے جفا کہتے ہیں

Rate it:
Views: 462
25 Jun, 2018
More Love / Romantic Poetry