Add Poetry

کیوں دل جلانے کی بات کرتے ہو

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

کیوں دل جلانے کی بات کرتے ہو
کیوں دل دُکھانے کی بات کرتے ہو

زندگی کا تصور تیرے بن نہیں
تم ہو کہ بھول جانےکی بات کرتے ہو

ہمارے سامنے اجنبی سے ملنا
ہمیں تم سَتانے کی بات کرتے ہو

ہر وقت سوچتے ہیں تم کو ہم اور
تم ہو بس جانے کی بات کرتے ہو

شروع سفر میں تم یونہی سنگدل
کیوں بچھڑ جانےکی بات کرتے ہو

زخموں سے تڑپتے رہے ہم، تم
بس ضرب لگانے کی بات کرتے ہو

لاتے ہیں ہم روز بازار سے دل، تم
تو پتھر اٹھانے کی بات کرتے ہو

تجھے تو ہم دل و جان دے چکے ہیں
یہ تم آزمانے کی بات کرتے ہو

وعدہِ وفا یاد نہیں کہتے ہیں
ساجد کس زمانے کی بات کرتے ہو

Rate it:
Views: 2410
02 Sep, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets