کیوں دیکھ کر شرما جاتے ہیں وہ
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiکیوں دیکھ کر شرما جاتے ہیں وہ
شاید ملنے سے گھبراتے ہیں وہ
ابھی تو یہیں کہیں تھے آس پاس
چھپ گئے ہیں تھوڑا اتراتے ہیں وہ
دیکھتے ہیں سب کو چاہت سے
جب محفل میں آتےجاتے ہیں وہ
آ جاتی ہے چہرے پر رونق سب کے
رخ سے جب پردہ اٹھاتے ہیں وہ
کرتے ہیں تعریف ان کی آنکھوں کی
جب اپنی نظریں جھکاتے ہیں وہ
More Love / Romantic Poetry






