کیوں مجھ کو لگتا ہے محبت تم جیسی ہے
Poet: By: Sobia Imran, multanمجھے سب لوگ کہتے ہیں
محبت جانتے ہو تم؟
محبت مانتے ہو تم؟
محبت آگ جیسی ہے جو جلتی ہے نہ بجھتی ہے
محبت گیت جیسی ہے جو کئی سازوں پہ مبنی ہے
محبت رنگوں کی تتلی ہے جو خوشبو ڈھونڈ لیتی ہے
مگر کیوں مجھ کو لگتا ہے
یہ سارے لفظ جھوٹے ہیں
اگر سچ ہے تو بس یہ ہے
محبت تم جیسی ہے
کبھی گم سم
کبھی چنچل
کبھی تنہا
کبھی محفل
ہاں
محبت تم جیسی ہے
More Love / Romantic Poetry






