Add Poetry

گئے تھے در پہ ترے ۔۔۔ترمیم شدہ

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

محبتوں کو لیے دل میں وحشتوں کو لیے
تری گلی سے گزرتے ہیں حسرتوں کو لیے

بھلا ئیں کیسے تری بے رخی کا وہ عالم
گئے تھے در پہ ترے ہم تو چاہتوں کو لیے

چلے ہی جائیں گے اک روز تیرے شہر سے ہم
تری جفا کو لیے ، تیری نفرتوں کو لیے

کسی کے غم کا وہ احساس کر نہیں سکتے
جو جی رہے ہیں جہاں میں مسرتوں کو لیے

پڑیں ہیں مشکلیں جب سے جہان ہے دشمن
گزاریے تو کہاں زیست آ فتوں کو لیے

سماج اس کو پلا ئے گا بے حسی کا زہر
جو شخص چاہے گا جینا مروتوں کو لیے

وہ یاد آ ئے گا تنہائی میں ہمیں زاہد
گو اس کو دل سے بھلا دیں گے زحمتوں کو لیے

Rate it:
Views: 354
21 Nov, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets