سگنل پر وہ لمحیں مجھ کو اب تک یونہی یاد رہے
گجرا والا بولا تھا جب، صاحب جوڑی شاد رہے
کنگن ونگن لے لو کچھ باجی کی کلائی سوُنی ہے
موتیا، بیلا سب کچھ ہے اور خشبو انکی بھینی ہے
آپس کی یہ بات ہے کہ ان کو پسند بھی آئے گا
مرجھایا ہوا انکا چہرا پل میں ہی کِھل جائے گا
دیکھو صاحب گجرا بھی ہے جو انکے بالوں کو بھائے گا
آپ کی گاڑی میں تو صاحب اور مہکتا جائے گا
وہ تو مشرق لڑکی ٹھری خود تو کچھ نہ بولینگی
لیکن خوش ہوجائینگی جب وہ یہ آپ کے ہاتھ سے پہنیگی
دیکھو صاحب سنگ دل بننا ویسے اچھی بات نہیں
انکی خوشی کے آگے تو ان گجروں کی اوقات نہیں
میں چلتا ہوں اب، شاید یہ لمحیں آپ کو یاد رہے
دعا ہے میری رب سے کہ آپ کی جوڑی شاد رہے